گہراہل چلانے سے زمین میں پانی جذب کرنے کی صلاحیت میں خاطرخوا ہ اضافہ ہوجاتا ہے،زرعی ماہرین

منگل اپریل 15:28

اسلانوالی۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) زرعی ماہرین نے فصلوں کو زیاد ہ با رشوںسے بچانے کے حوالہ سے کاشت کاروں کو احتیاطی تدابیراختیارکرنے کی ہدایت کی ہیں گہراہل چلانے سے زمین میں پانی جذب کرنے کی صلاحیت میں خاطرخوا ہ اضافہ ہوجاتا ہے اس لیے بارشوںسے پہلے کھیتوں میں گہراہل ضرور چلائیں تا کہ زیاد ہ بارشوں کی صورت میں پانی زیاد ہ سے زیاد ہ مقدار میں کھیتوں میں جذب ہوسکے کھیتوں میںاگر نشیب ہو تو بارشوں کاپانی ان نشیبوںیاگڑھوںمیں کھڑار ہ جاتا ہے اوران میں پود ے ٹرانسپریشن نہ ہونے کے باعث مر جاتے ہیں ا س لیے گہرا ہل چلا کر سہاگے کی مدد سے کھیتیوں کو اچھی طرح ہموار کر لیاجا ئے، کا شت کے دوران یہ کاشت کے بعد بار ش ہوچکنے کے بعد کھیتوں کی سطح پر کرنڈ کی صورت اختیار کرلیتی ہے جو کہ پودوں کے اگائو میں سخت رکاوٹ کا باعث بنتی ہے ، اگر کرنڈ زیاد ہ عرصہ تک نہ توڑاجائے تو بعض اوقات بیج زمین میں ہی گل جاتاہے اورفصل کا اگا ئو ہوتا ہی نہیں اگر ایسی نوبت آجا ئے تو فصل دوبا ر ہ کا شت کی جا ئے جبکہ فصل کھیت میں بڑھوتر ی کے مراحل طے کررہی ہوتو کھیت میں پانی کی نکاسی کا راستہ ضرورتیار رکھاجا ئے تا کہ زیاد ہ بارشوں کے نتیجے میں حاصل ہونے وا لے فالتوپانی کھیت میں کھڑا رہنے کی بجا ئے ساتھ ساتھ نکلتا ہے جا ئے، ا س مقصد کیلئے کھیت کے کناروں کے ساتھ یہ کھیت کے نشیبی حصہ میں کھال بنائی جا ئے ا گر کھال کے ذریعے فالتوپانی کی نکاسی نہ کی جا سکے تو پمپ کے ذریعے کھیت میں سے کھڑے پانی کو نکا ل دیا جا ئے۔

متعلقہ عنوان :