صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی کا پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

بدھ 15 اکتوبر 2025 21:48

صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی کا پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر برائے اوقاف، مذہبی امور، زکو و عشر سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی کی خدمات صوبہ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ناقابلِ فراموش ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ایک بہترین سیاستدان، مدبر پارلیمنٹرین اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار رہنما تھے جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں پورا شیرازی خاندان آغا سراج درانی کے اہلِ خانہ اور پیپلز پارٹی کے کارکنان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔