لاہورمیں ڈینگی بخارکے 10 نئے مریضوں کی تصدیق

بدھ 15 اکتوبر 2025 21:58

لاہورمیں ڈینگی بخارکے 10 نئے مریضوں کی تصدیق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈینگی وائرس کے حملے بدستور جاری ہیں اور24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں ڈینگی بخار کے 10نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال ، شالامار ، سمن آباد زون میں ڈینگی کے 2 ،2نئے مریض رپورٹ ہوئے، جبکہ راوی ، نشتر ، داتا گنج بخش اور گلبرگ زون میں ڈینگی کا ایک ،ایک مریض رپورٹ ہوا ۔ شہر میں رواں سال ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 392ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :