تحریک حریت کی طرف سے پارٹی رہنماء کی بلا جواز گرفتاری کی شدید مذمت
بھارتی پولیس سانسوں پر پہرہ بٹھا کر مصنوعی امن قائم کرنے کا خواب دیکھ رہی ہے‘ ترجمان تحریک حریت
منگل اپریل 15:46
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ فاروق احمد شاہ نے کھڈونی کولگام میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونیوالے نوجوانوںکے جنازوں میں شرکت کی اور پولیس نے اس جرم کی بنیاد پرانہیں گرفتار کرکے تھانے میں بند کردیاہے۔
ترجمان نے کہاکہ پولیس ان کارروائیوں سے آزادی کے متوالوں کو خوفزدہ نہیں کرسکتی۔انہوں نے پولیس کی اس کارروائی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے تمام نظربندکشمیریوںکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ ادھر تحریک حریت کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی کی ہدایت پر محمد رفیق اویسی کی قیادت میںایک وفد نے شہید عامر حسین لون کے گھر چھترگل کنگن جاکر اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا۔انہوں نے شہید نوجوان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کے ساتھ کسی کو کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور شہداء کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائیگا۔ انہوں نے شہید کے اہل خانہ تک اشرف صحرائی کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔ وفد میں طالب حسین، جان محمد، عبدالاحد، عامر احمد، شوکت حسین اور شمیم احمد شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
کرونا کے باوجود آزاد کشمیر یونیورسٹی کے 400اساتذہ نے 9ہزار سے زائد طلبہ کو فاصلاتی تعلیم دے کر روشن مثال قائم کی ہے ،سردار مسعود خان
-
بھارت جمہوری نہیں بلکہ نو آبادیاتی فسطائی ریاست ہے ، صدر آزاد کشمیر
-
ہندوستان نے کشمیریوں سے ہر حق چھین رکھا ہے،مشعال ملک
-
5فروری کو یوم کشمیر ڈے بھرپور طریقے سے منایا جائے گا
-
پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کیاجا سکتا ہے ،سردار مسعود خان
-
یاسین ملک کی رہائی کے حوالے سے اقوام متحدہ سے پاکستان کا رابطہ خوش آئند ہے، مشال ملک
-
راجہ فاروق حیدر کیساتھ کھڑے ہیں، پارٹی اگلا الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر جیتے گی، ن لیگ جدہ ریجن
-
پاکستان میںعالمی قانون ، خارجہ پالیسی، قومی سلامتی کے چیلنجز ،مسئلہ کشمیر کے قانونی پہلوئوں کی تفہیم کیلئے لیگل تھنک ٹینکس کا قیام ناگزیر ہے ،سردار مسعود خان
-
اقوام متحدہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے بھارت پر دباو ڈالے، اہلیہ مشعال ملک کا مطالبہ
-
جن کشمیریوں کو بھارت گاجر مولی کی طرح کاٹ رہا ہے وہ پاکستانی ملت کے جسم و جان کا حصہ ہیں، سر دار مسعود خان
-
پی ٹی آئی کا آزاد کشمیر میں کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کے بغیر انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ
-
برطانوی پارلیمان میں مسئلہ کشمیر پر جاندار بحث کا خیر مقدم کرتے ہیں‘صدر ریاست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.