جموں و کشمیر کی ننھی آصفہ کو انصاف دلانے کیلئے بالی وڈ سڑکوں پر آگیا

سونم کپور،کرینہ ،منی ماتھر اور دوسرے اداکاروں نے پلے کارڈز کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر اور وڈیوزاپ لوڈ کر دیں

منگل 17 اپریل 2018 15:46

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) مقبوضہ جموں کی ننھی آصفہ کو انصاف دلانے کے لئے بالی وڈ سڑکوں پر آگیا۔اداکارہ کرینہ کپور کی جانب سے آصفہ کے ساتھ یکجہتی کی ٹویٹ کے بعد بالی وڈ بھی دوسرے افراد کے بعد سڑکوں پر آگئے ہیں اور آصفہ کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوانے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

ممبئی میں آصفہ کو انصاف دلانے کے لئے ہونے والے ایک مظاہرے میں بی ٹائون کے اداکاروں راجکمار راو،پترا لیکھا،ادیتی رائو حیدری،اکشے کمار،ٹوئنکل کھنہ،اروو،کرن رائو،ویشال ڈیڈلانی،انوشکا منچندا،تارا شرما ،کلکی کوچلن،سونا مہاپترا،ہیلن اور دوسرے نے شرکت کی۔

اداکاروں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر درندگی کا شکار ہونے والی آٹھ سالہ آصفہ کے لئے انصاف کے نعرے درج تھے جبکہ سونم کپور،کرینہ ،منی ماتھر اور دوسرے اداکاروں نے پلے کارڈز کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور وڈیوزاپ لوڈ کیں۔

متعلقہ عنوان :