کوئٹہ،بھوسہ منڈی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

منگل اپریل 15:52

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) کوئٹہ کے علاقے بھوسہ منڈی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا،،پولیس کے مطابق منگل کو منظور شہید تھانہ بھوسہ منڈی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی عبدالہادی شدید زخمی ہوگئے ،،زخمی کو فوری طور پر سول ہسپتال ٹراما سینٹر پہنچا دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ،،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش اور تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :