اسلام آباد ،ْامریکی اتاشی ابتدائی چالان میں نوجوان کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار

منگل 17 اپریل 2018 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) وفاقی دارالحکومت میں امریکی ملٹری اتاشی کی گاڑی تلے کچلے جانے کے کیس میں پولیس نے ابتدائی چالان جمع کروا دیا جس میں کرنل جوزف کو نوجوان واقعے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چالان میں پولیس رپورٹ بھی شامل کی گئی ہے جس کے مطابق کرنل جوزف نے ڈرائیونگ کے دوران غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث امریکی ملٹری اتاشی پاکستانی نوجوان کے جاں بحق ہونے کے ذمہ دار پائے گئے ہیں، عدالت میں جمع کرایا گیا یہ ابتدائی چالان کیس کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے۔