
پنجاب میں مریم نواز دھی رانی پروگرام کے فیز تھری کا باقاعدہ افتتاح
اجتماعی شادیوں کی شاندار رنگا رنگ تقریب،103بیٹیاں باعزت طریقے سے رخصت، 18اقلیتی اور ایک خصوصی بیٹی شامل
بدھ 15 اکتوبر 2025 17:44

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دھی رانی پروگرام کے ذریعے وزیرِ اعلی مریم نواز شریف نے ان والدین کا بوجھ بانٹا ہے جو اپنی شرعی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے پریشان رہتے تھے۔
یہ پروگرام کبھی نہ ختم ہونے والی دعاں کی بنیاد رکھ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی وزرائے اعلی آئے، مگر اس سطح کا عوامی اور فلاحی منصوبہ کسی نے نہیں دیا۔ وزیرِ اعلی مریم نواز شریف کا ویژن ہے کہ کام باتوں سے نہیں بلکہ عمل سے ہوتے ہیں۔ شیطان نے بھی عبادت کا دعوی کیا مگر سجدے سے انکار کیا، مگر مریم نواز شریف نے وعدہ نہیں، عمل کر دکھایا ہے۔سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ ریاست کے وسائل عوام کی امانت ہیں، اور آج پنجاب حکومت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عوام کا پیسہ عوام کے خوابوں کی تکمیل کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔ دھی رانی پروگرام خوابوں کی تعبیر اور بیٹیوں کی عزت کا نشان بن چکا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اس سال پانچ ہزار اجتماعی شادیاں منعقد کی جائیں گی، اور اگر دس یا پندرہ ہزار درخواستیں بھی موصول ہوئیں تو وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا فرمان ہے کہ ہر بیٹی کی شادی کرائی جائے گی۔ مسلم بیٹیاں ہوں یا اقلیتی برادری کی، سب کو برابر کا پروٹوکول دیا جائے گا۔ دھی رانی پروگرام سادگی، شفافیت اور عزت کی اعلی مثال ہے۔صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج پنجاب کی عوام دیکھ رہی ہے کہ وزیرِ اعلی مریم نواز شریف نے وہ کر دکھایا ہے جس کا خواب دیہاتوں کی ماں اور بیٹیوں نے دیکھا تھا عزت کی حفاظت اور باعزت زندگی کا آغاز۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف وسائل نہیں بلکہ محبت، احساس اور خلوص کا نتیجہ ہے۔ ایک بیٹی نے وزیرِ اعلی بن کر بیٹیوں کی طرح سوچا ہے۔ یہ کسی پر احسان نہیں بلکہ عوام کا حق ہے، کیونکہ یہ پیسہ عوام ہی کا ہے جو انہی پر خرچ ہو رہا ہے۔فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلی مریم نواز شریف کے سینکڑوں عوامی منصوبے جاری ہیں، مگر دو ایسے ہیں جن کا اجر صرف اللہ دے سکتا ہے دھی رانی پروگرام اور خواتین کے تحفظ کا نظام۔ اب کسی کو خواتین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں۔ پہلی بار پنجاب میں ایسی قیادت آئی ہے جو خواتین کے وقار کی محافظ ہے۔انہوں نے سابقہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں شادیوں کے نام پر ہونے والے پروگرام کرپشن کے گڑھ بن چکے تھے، لیکن آج کا یہ شفاف پروگرام خدمت اور خلوص کی مثال ہے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ میں آج بطور باراتی اس تقریب میں شامل ہوں اور ان خوش نصیب جوڑوں کو خوشیوں بھری زندگی کی دعا دیتا ہوں۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا انحصار تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان نسل پر ہے,دانیال چوہدری
-
پنجاب میں مریم نواز دھی رانی پروگرام کے فیز تھری کا باقاعدہ افتتاح
-
ایک مضبوط، خودکفیل اور خوشحال پنجاب کی تعمیر دیہی خواتین کے کردار کے بغیر ممکن نہیں‘مریم نواز
-
دیہی خواتین محنت،محبت،احساس ذمہ داری اور قربانی کی زندہ مثال ہیں، مریم نواز
-
سفید چھڑی بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری اور اعتماد کی علامت ہے، گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری
-
آغا سراج درانی کا انتقال، ایک عہد کا اختتام،ڈاکٹرشام سندر کے ایڈوانی
-
سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان مارے گئے
-
پنجاب بھرمیں 11 ہزار اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات جاری
-
چوہدری شافع حسین نئی سرمایہ کاری لانے کے لئے سرگرم عمل،ہانگ کانگ پہنچ گئے
-
ملک بھر میں قومی انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری
-
پولیو مہم کے دوران لاکھوں بچوں کی ویکسینیشن سے محرومی کا انکشاف
-
ڈاکٹرفاروق ستار کا انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 30 نومبرتک توسیع کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.