تاپسی پنو کی فلم’’من مرضیاں‘‘ کی جھلک جاری،7ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 17 اپریل 2018 16:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء)بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو کی فلم’’من مرضیاں‘‘ کی نئی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاپسی پنو کی نئی فلم ’’من مرضیاں‘‘ کی نئی جھلک جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو نامور بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کی۔انہوں نے کہا کہ فلم کی عکسبندی مکمل کر لی گئی ہے،اور وہ اسے بہت یاد کریں گی کیونکہ انہوں نے عکسبندی کے دوران بہت مزہ کیا ہے۔فلم کے ہدایتکار انوراگ کشیپ ہیں۔فلم کی کاسٹ میں تاپسی پنو،ابھیشیک بچن اور وکی کوشل شامل ہیں۔فلم7ستمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔