میرخالدخان لانگواورمیرضیاء اللہ لانگودن رات عوامی خدمت میں کوشاں ہیں، حاجی محمد بقا ودیگر

منگل 17 اپریل 2018 16:40

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء)حاجی محمدبقاء ملنگزئی لانگو،عبدالغفور ملنگزئی لانگو،بدل خان جتک،فاروق ملنگزئی لانگو،موسیٰ خان ملنگزئی لانگو اوردیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ میرخالدخان لانگواورمیرضیاء اللہ لانگودن رات عوامی خدمت میں کوشاں ہے ان کی کارکردگی سے متاثرہوکرلوگ جوق درجوق ان کی قیادت میں شامل ہونے کااظہارکررہے ہیں علاقے میں ان کی ترقیاتی اقدامات یہ گواہی دے رہے ہیں کہ اس سے قبل قلات خالق آبادکومنتخب نمائندوں نے یکسرمحروم رکھاگیا تھا لیکن اب مختصرمدت میں علاقے کوترقی کی راہ پرگامزن کیا ہے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورانہیں ہرقسم کی اخلاقی حمایت کایقین دلاتے ہیں ۔