ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے اپنی ہی بہن کو قتل کرنے والی علوینہ اور دیگر دو ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا

منگل 17 اپریل 2018 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے اپنی ہی بہن کو قتل کرنے والی علوینہ اور دیگر دو ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو سعود آباد میں قتل ہونے والی علینہ کی بہن علوینہ اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی عدالت میں استغاثہ کی جانب سے ٹھوس شواہد پیش نہ کیے جانے پر علوینہ اور دیگر شریک ملزم سگے بھائی احسن اور عباس کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا بعد ازاں عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 28 اپریل تک ملتوی کردی کیس میں علوینہ کا منگیتر جیل میں ہے جبکہ دیگر کو رہائی کا پروانہ جاری کردیا گیا پولیس کے مطابق سگی بہن کے ہاتھوں بہن کے قتل کا واقعہ سعود آباد تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا ملزمہ علوینہ اور اسکا منگیترمظہر اقبالی بیان میں قتل کی واردات کا اعتراف بھی کرچکے ہیں قتل کا مقدمہ ملزمان کے خلاف تھانہ سعودآباد میں درج ہے۔

متعلقہ عنوان :