
جنرل بپن راوت کا بیان ہماری اخلاقی فتح ہے،سیدعلی گیلانی
بھارتی پولیس نے یاسین ملک کو کنگن سے گرفتار کرلیا
منگل 17 اپریل 2018 18:12
(جاری ہے)
لداخ کے علاقے کارگل میں بھی شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جہاںہزاروں لوگوںنے امام خمینی ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی میں شرکت کی ۔
بھارتی فوجیوںنے احتجاج کرنے والے ڈگری کالج سوپور کے طلباء کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس کے بعد فوجیوں اور طلباء کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ بارہمولہ میںپولیس نے طالبا ت پر آنسو گیس اور پانی کی بوچھاڑ کی ۔ جموںوکشمیرمسلم کانفرنس کے چیئرمین شبیراحمدڈار نے انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن اونتو کے ہمراہ سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور تحریک حریت جموںوکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی سے ملاقات کی۔ حریت رہنمائوں نے کٹھوعہ کی آصفہ کی بے حرمتی اورقتل کے واقعے کی بین الاقوامی تحقیقاتی ادارے سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔ بھارتی پولیس نے جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کوپارٹی رہنماء بشیر احمد کشمیر ی کے ہمراہ آج کنگن سے گرفتار کرلیا۔ محمد یاسین ملک نے گرفتاری سے قبل کنگن میں ایک مظاہرے کی قیادت کی اور عوامی اجتماع سے خطاب کیا ۔ادھر لندن میں دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس کے موقع پر برطانوی خواتین اور بچوں نے پارلیمنٹ کے باہر جمع ہو کر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا۔ کشمیری خواتین رہنمائوں آسیہ اندرابی اور زمردہ حبیب نے سرینگر سے شرکاء سے ٹیلی فونک خطاب کیا۔ لبریشن فرنٹ لندن کے رہنما پرو فیسر ظفر خان نے دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے سربراہان کے نام ایک مراسلے میں تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت ، پاکستان اور کشمیریوں کے درمیان ثالثی کیلئے ایک پینل تشکیل دینے پر زوردیا۔امریکی روزنامے نیویارک ٹائمز نے اپنے اداریہ میں آٹھ سالہ کشمیری بچی آصفہ کی بے حرمتی اور قتل کے اندوہناک واقعے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بے رحمانہ رویے پر شدیدتنقید کی ہے ۔ ’’بھارت میں خواتین پر حملے اور نریندر مودی کی طویل خاموشی ‘‘کے عنوان سے اداریے میں کہاگیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم اکثر ٹویٹر پر پیغامات جاری کرتے رہتے ہیں اور خود کو فن تقرر کا ماہر سمجھتے ہیں تاہم انہوںنے اپنی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ فرقہ پرست قوتوں کی طرف سے خواتین اور اقلیتوںکو درپیش خطرات پر آوازبلند نہیں کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.