مظفرآباد،مسافر کوسٹر اور جیپ میں تصادم، کوسٹر بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری ، 2افراد موقع پر جاں بحق ، 25زخمی

6کی حالات تشویشناک

منگل اپریل 19:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) اٹھ مقام سے مظفرآباد آتے ہوئے مسافر کوسٹر اور جیپ کی پٹہکہ کے مقام پر تصادم،کوسٹر بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں کوسٹر میں سوار 27افراد میں سے 2افراد موقع پر جاں بحق ، 25زخمی جن میں سے 6کی حالات تشویشناک بتائی جاتی ہے ! ،اہل علاقہ کا ریسکیو آپریشن ! زخمیوں کو سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کردیا گیا ہے !جبکہ کوسٹر مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اٹھ مقام سے مظفرآباد آتے ہوئے پٹہکہ کے مقام پر ڈرائیوروں کی غفلت کے باعث مسافر کوسٹر اور جیپ کی ٹکر کے باعث کوسٹر بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو افراد عبدالعزیز ولد خواجہ اکبر ، ہارون ولد یعقوب موقع پر جاں بحق جبکہ 25افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 6کی حالات تشویشناک بتائی جاتی ہے ، زخمیوں کو ریسکیو آپریشن کے ذریعے سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کردیا گیا ہے جن میں 6کی حالات تشویشناک بتائی جاتی ہے ، حادثہ دونوں ڈرائیوروں کی غفلت کے باعث پیش آیا

متعلقہ عنوان :