پاکستان گیارہ سا ل بعد پہلے گالف ٹورنامنٹ کی میزبانی کریگا

چیف آف نیول سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ 24سی27جولائی تک کراچی میں شروع ہوگی ،ایونٹ میں ایشیاء ٹورسٹارزنمودارہوں گے

منگل 17 اپریل 2018 19:54

پاکستان گیارہ سا ل بعد  پہلے گالف ٹورنامنٹ کی میزبانی کریگا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان گیارہ سالوں میں ایشیاء ٹوورکے ساتھ اپنے پہلے گالف ٹورنامنٹ کی میزبانی کریگا،اس بات کااعلان منتظمین نے منگل کے روزکیا ۔چیف آف نیول سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ 24سی27جولائی تک کراچی میں شروع ہورہی ہی3لاکھ امریکی ڈالر(34.59ملین روپے )لاگت کے ایونٹ میں باصلاحیت ایشیاء ٹورسٹارزنمودارہوں گے۔

ایشین ٹوورکے چیف ایگزیکٹوآفیسرجوش براک نے ایک بیان میں کہاکہ ہمارے باصلاحیت ممبرزپاکستان واپسی کیلئے پرجوش ہیں ،ملک 2008ء کے بعدسے ریگولرایشین ٹوورایونٹس سے محروم ہے ،جب ملک میں دہشتگردحملوں کی لہرکی وجہ سے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظرٹورنامنٹ منسوخ کردیاگیاتھا،اس کے بعدپاکستان میں مارچ2009ء میں لاہورمیں سری لنکن کرکٹ ٹیم پرحملے کے بعدتمام بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹس منسوخ کردیئے گئے تھے ، ۔

(جاری ہے)

چیف آف نیول سٹاف ظفرعباسی جن کے نام پرٹورنامنٹ منعقدکرایاجارہاہے ،نے ایشین ٹوورکی واپسی کوسراہاہے ۔ عباسی کاکہناتھاکہ یہ پاکستان میں گالف کیلئے ایک بڑی خبرہے ،ہم ایشین ٹووراورہمارے خوبصورت ملک آنے والے باصلاحیت ممبران کے استقبال کیلئے پرجوش ہیں ۔ پاکستان نے 1989ء میں اپنے پہلے ایشین ٹوورایونٹ کی میزبانی کی تھی جوکہ فلپائنی سٹارفرینکی مینوزانے جیتاتھا۔

متعلقہ عنوان :