انٹر ڈسٹرکٹ جوڈو چیمپئن شپ؛ٹائٹل گوجرانوالہ کے نام

منگل اپریل 20:05

انٹر ڈسٹرکٹ جوڈو چیمپئن شپ؛ٹائٹل گوجرانوالہ کے نام
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء)پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ جوڈو چیمپئن شپ گوجرانوالہ نے جیت لی۔فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے،چیمپئن شپ میں پنجاب بھر سے 150 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

سٹی سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ہونیوالے پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ جوڈوچمپیئن شپ میں پنجاب کے چودہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے 150کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن کے درمیان مختلف اوزان کے حساب سے مقابلے ہوئے۔

جوڈو کے ان مقابلوں میں کھلاڑی اپنے مخالف کو چت کرنے کے لیے مختلف داؤ پیچ لڑاتے رہے۔ کھلاڑیوں نے ان مقابلوں کی لیے خوب محنت کر رکھی تھی تاہم سخت مقابلوں کے بعد گوجرانوالہ نے جوڈو چمپئین شپ جیت لی۔ جوڈو جاپانی کشتی ہے۔ پاکستان میں اس کھیل میں بہت ٹیلنٹ پایا جا تا ہے۔