دوسرا ٹیسٹ: بھارتی بیٹر یشسوی جیسوال اور سری لنکن بولر اسیتھا فرنینڈو پر جرمانہ عائد

دونوں کھلاڑی آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے: آئی سی سی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 24 اگست 2026 14:42

دوسرا ٹیسٹ: بھارتی بیٹر یشسوی جیسوال اور سری لنکن بولر اسیتھا فرنینڈو ..
کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 اگست 2026ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی بیٹر یشسوی جیسوال اور سری لنکن بولرز اسیتھا فرنینڈو کو جرمانہ کردیا۔

(جاری ہے)

 

آئی سی سی نے یشسوی جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے اور دونوں کھلاڑیوں کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ 
آئی سی سی کے مطابق دونوں کھلاڑی آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے۔ 
خیال رہے کہ سری لنکا کے ساتھ دوسرے ٹیسٹ میچ میں یشسوی جیسوال اور سری لنکن بولر اسیتھا فرنینڈو کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جب کہ یشسوی جیسوال نے اسیتھا کے ساتھ فزیکل ہونے کی کوشش کی تھی۔