دو روز میں 30 وکٹیں گرنے کے باوجود میککے کی پچ کو ’اعلیٰ ترین‘ ریٹنگ ملنے کا امکان

میککے ٹیسٹ میں صرف 125 اوورز کے دوران 30 وکٹیں گر گئیں اور آسٹریلیا نے دو دن کے اندر میچ اپنے نام کرلیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 24 اگست 2026 15:33

دو روز میں 30 وکٹیں گرنے کے باوجود میککے کی پچ کو ’اعلیٰ ترین‘ ریٹنگ ..
میککے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 اگست 2026ء ) آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان میکے میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ صرف دو دن میں ختم ہونے کے باوجود پچ کو اعلیٰ ترین ریٹنگ ملنے کا امکان ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق میچ ریفری سر رچی رچرڈسن گریٹ بیریئر ریف ارینا کی پچ کو ’بہت اچھی‘ قرار دینے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم حتمی منظوری آئی سی سی کی جانب سے دی جائے گی۔

(جاری ہے)

 
’بہت اچھی‘ چار ممکنہ کیٹیگریز میں سب سے اعلیٰ درجہ ہے جس کے لیے پچ میں مناسب باؤنس، محدود سیم موومنٹ اور میچ کے آغاز میں مستقل اچھال ہونا ضروری سمجھا جاتا ہے تاکہ بیٹرز اور بولرز کے درمیان متوازن مقابلہ ہوسکے۔ 
میککے ٹیسٹ میں صرف 125 اوورز کے دوران 30 وکٹیں گر گئیں اور آسٹریلیا نے دو دن کے اندر میچ اپنے نام کرلیا۔ 
تاہم آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کا کہنا ہے کہ پچ ایسی نہیں تھی کہ میچ لازماً دو دن میں ختم ہوتا۔

 
ہیزل ووڈ کے مطابق پہلے روز گیند نے کچھ سیم کیا لیکن پرانی ہونے کے بعد پچ پر بیٹنگ نسبتاً آسان محسوس ہوئی۔ 
اس میچ میں مچل سٹارک نمایاں رہے جنہوں نے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کرکے بنگلادیش کی بیٹنگ کو تہس نہس کردیا۔

متعلقہ عنوان :