کابینہ ڈویژن کا قومی کرکٹرز کی تنخواہیں اور مراعات سینیٹ کو بتانے سے انکار

کھلاڑیوں کی تنخواہ، میچ فیس، بونس، انعامات کی تفصیلات بند کمرہ بریفنگ میں فراہم کی جاسکتی ہیں، کابینہ ڈویژن

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 24 اگست 2026 11:35

کابینہ ڈویژن کا قومی کرکٹرز کی تنخواہیں اور مراعات سینیٹ کو بتانے سے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 اگست 2026ء ) قومی کرکٹرز کی تنخواہیں، میچ فیس، بونس اور انعامات کی تفصیلات حساس قرار دیتے ہوئے کابینہ ڈویژن نے سینیٹ کو مطلوبہ معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

 

تفصیلات کے مطابق سینیٹر طلحہ محمود کی جانب سے مانگی گئی تفصیلات فراہم نہ کرنے کے بارے کابینہ ڈویژن نے انوکھا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے متعلقہ افراد کی رازداری اور سلامتی کے پیش نظر مطلوبہ معلومات کو حساس معلومات کے زمرے میں رکھا ہے ، کھلاڑیوں کی تنخواہ ، میچ فیس ، بونس ، انعامات کی تفصیلات بند کمرہ بریفنگ میں فراہم کی جاسکتی ہیں ۔

 
کابینہ ڈویژن کا کہنا تھا کہ پی سی بی خودمختارادارہ ہے جس کے امور بورڈ کے ذریعے چلائے جاتے ہیں ، پی سی بی کھلاڑیوں کے معاوضوں کا تعین حکومت کی منظوری کے بغیر خود کرتا ہے ۔