بالرز ڈویلپمنٹ کیمپ کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں آغاز ہو گیا

پیر 24 اگست 2026 17:08

بالرز ڈویلپمنٹ کیمپ کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں آغاز ہو گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2026ء) بالرز ڈویلپمنٹ کیمپ کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں آغاز ہوگیا۔ کیمپ کے پہلے مرحلے میں فاسٹ بالرز نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قومی کوچز کی نگرانی میں تربیت حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

پہلے روز فاسٹ بالرز کی ایکشن اور فٹنس ٹیسٹنگ کی گئی جبکہ قومی وائٹ بال اسسٹنٹ کوچ ایشلے نوفکے کی نگرانی میں بالرز نے ٹارگٹ بالنگ کی مشقیں بھی کیں۔ کیمپ کا مقصد فاسٹ بالرز کی تکنیک، فٹنس اور بالنگ کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :