ایبٹ آباد، سید اظہر علی شاہ میموریل باسکٹ بال چیمپئن شپ،ہزارہ یونیورسٹی اوربالاکوٹ کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

پیر 24 اگست 2026 15:31

ایبٹ آباد، سید اظہر علی شاہ میموریل باسکٹ بال چیمپئن شپ،ہزارہ یونیورسٹی ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2026ء) سید اظہر علی شاہ میموریل باسکٹ بال چیمپئن شپ میں ہزارہ یونیورسٹی اوربالاکوٹ کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں ۔ہزارہ یونیورسٹی کی ٹیم سیمی فائنل میں سعد کلب عطر شیشہ کو جبکہ کاروان کلب بالا کوٹ نے لالہ فضل الرحمن کلب ریڑھ کو شکست دے دی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کا فائنل میچ چنار کوٹ ہائی سکول گراؤنڈ پر کھیلا جائےگا۔ٹورنامنٹ کے آرگنائزر محمد تمریز خان کا کہنا ہے کہ ہزارہ ریجن کے باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر رفیق خان ریجن بھر میں باسکٹ بال کو فروغ دے رہے ہیں اور ایونٹ انہی کی کاوشوں سے منعقد کیا گیا ہے۔ فائنل میچ باسکٹ بال کے فروغ کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :