کراچی میں انڈر 15 کرکٹ کا فروغ، میڈی کیم گروپ کا تعاون جاری رکھنے کا اعلان
ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے مستقبل کے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے، زاہد حسین بھٹی، علی حسین اور خالد نفیس؛ افتتاحی میچ میں زون چار بلیوز کامیاب
پیر 24 اگست 2026 14:39
(جاری ہے)
گراس روٹ سطح پر کرکٹ کو مضبوط بنانا اور نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پر آر سی اے کراچی کے سیکریٹری علی حسین نے کہا کہ ندیم عمر کی قیادت میں کراچی کے کھلاڑیوں کو ہر سطح پر کرکٹ کھیلنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
کراچی میں کلب کرکٹ بھی بھرپور انداز میں جاری ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کی بڑی تعداد اس میں حصہ لے رہی ہے، جو شہر میں کرکٹ کے روشن مستقبل کی علامت ہے۔چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی آر سی اے کراچی خالد نفیس نے کہا کہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ایسے پروگرامز کے ذریعے مستقبل میں کراچی اور پاکستان کی نمائندگی کرنے کی صلاحیت رکھنے والے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔آر سی اے کراچی کے جوائنٹ سیکریٹری محمد توصیف صدیقی نے کہا کہ کراچی کی کرکٹ اس وقت محفوظ ہاتھوں میں ہے، ندیم عمر کی قیادت میں آر سی اے کے عہدیداران کرکٹ اور کھلاڑیوں کی بہتری کے لیے شب و روز کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے میڈی کیم گروپ کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کے باعث گراس روٹ سطح پر نوجوانوں کو معیاری کرکٹ کھیلنے کے مواقع میسر آ رہے ہیں۔تقریب میں میڈی کیم گروپ کے جاوید اختر کیانی، سید محمد احمد نقوی، ظفر احمد، محمد ریحان صدیقی، آر سی اے کے اسسٹنٹ سیکریٹریز، زونل صدور، سیکریٹریز، خازنز، ایس ایم عاصم، محمد نظام، اقبال خان، ماجد خان، ایس اے فہیم، خالد عباسی اور دیگر نے شرکت کی۔ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں زون چار بلیوز نے زون تین بلیوز کو 22 رنز سے شکست دے دی۔ زون چار بلیوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 179 رنز بنائے۔ وارا مزمل نے 48 جبکہ عبدالرحمان نے ناقابلِ شکست 21 رنز اسکور کیے۔ زون تین کی جانب سے حمزہ سلمان نے 4 اور رافع خرم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں زون تین بلیوز کی ٹیم 157 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ فرحان احمد نے 46 اور حننان نعیم نے 41 رنز بنائے، جبکہ زون چار کی جانب سے رافع مظہر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میچ کے اختتام پر آر سی اے کراچی کے سیکریٹری علی حسین نے رافع مظہر کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بالرز ڈویلپمنٹ کیمپ کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں آغاز ہو گیا
-
دو روز میں 30 وکٹیں گرنے کے باوجود میککے کی پچ کو ’اعلیٰ ترین‘ ریٹنگ ملنے کا امکان
-
ایبٹ آباد، سید اظہر علی شاہ میموریل باسکٹ بال چیمپئن شپ،ہزارہ یونیورسٹی اوربالاکوٹ کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں
-
دوسرا ٹیسٹ: بھارتی بیٹر یشسوی جیسوال اور سری لنکن بولر اسیتھا فرنینڈو پر جرمانہ عائد
-
کراچی میں انڈر 15 کرکٹ کا فروغ، میڈی کیم گروپ کا تعاون جاری رکھنے کا اعلان
-
میں نے پاکستان کی ایسی کمزور ٹیم کبھی نہیں دیکھی، کھلاڑی بالکل بے بس اور خوفزدہ دکھائی دے رہے ہیں،مائیکل وان
-
فیفا صدر سے ملاقات کے فوراً بعد رونالڈو کے عجیب تاثرات، ویڈیو وائرل
-
پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی نجیہہ علوی انجری کے باعث ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے باہر، صدر شمس شامل
-
کابینہ ڈویژن کا قومی کرکٹرز کی تنخواہیں اور مراعات سینیٹ کو بتانے سے انکار
-
شاہین آفریدی کی ٹیسٹ ٹیم سے چھٹی، سابق انگلش بولر بھی حیران
-
پاکستانی سکواڈ شاہی مہمان بنے گا، ٹیم بادشاہ چارلس سے ملاقات کرے گی
-
طویل زلفوں کو خیرباد، ایرنگ ہالینڈ کا نیا لُک سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.