پاکستانی سکواڈ شاہی مہمان بنے گا، ٹیم بادشاہ چارلس سے ملاقات کرے گی

پاکستانی سکواڈ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سربراہی میں شاہی مہمان بنے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 24 اگست 2026 11:14

پاکستانی سکواڈ شاہی مہمان بنے گا، ٹیم بادشاہ چارلس سے ملاقات کرے گی
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 اگست 2026ء ) دورہ انگلینڈ پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم برطانوی بادشاہ چارلس سے ملاقات کرے گی۔ 
ذرائع کے مطابق پاکستانی سکواڈ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سربراہی میں شاہی مہمان بنے گا۔

(جاری ہے)

لارڈز ٹیسٹ کے بعد 2 ستمبر کو پاکستان ٹیم کنگ چارلس سے ملاقات کرے گی۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے اور دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 27اگست سے لارڈز میں شروع ہو گا۔ 
وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی کی اگلے ہفتے برطانیہ آمد متوقع ہے جس کے دوران وہ قومی اسکواڈ کے ہمراہ شاہی محل جائیں گے۔