لاہور ،آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کی حمایت میں گورنر ہائوس کے باہر احتجاج کا اعلان

منگل 17 اپریل 2018 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن لاہور نے اپنے مطالبات کی حمایت میں گورنر ہائوس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے اپنے عز م کااظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو 29ا پریل کو صوبے بھر کے سرکاری ملازمین پارلیمنٹ ہائو س اسلام آباد کے باہر دھرنا دینگے گورنر ہائوس کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شامل ایپکا ورکروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں بینر ز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ایپکا لاہور کے احتجاجی ملازمین کا مطالبہ تھا کہ ان کی تنخواہوں میں دیگر صوبوں کے ملازمین کی تنخواہوں کے بابر ساڑھے سات فیصد اضافہ کیا جائے یوٹیلٹی الائونس کے ساتھ ساتھ ہائوس رینٹ میں اضافہ کیا جائے اور ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے بعدازاں مظاہرین پرامن منتشر ہوگئے۔