لاہور ، حمزہ شہباز کا مسلم لیگ ن چھوڑ کر جانیوالے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت پارٹی رہنمائوں کے کام نہ کرنے کا حکم

منگل اپریل 20:36

لاہور ، حمزہ شہباز  کا مسلم لیگ ن چھوڑ کر جانیوالے اراکین قومی و صوبائی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر جانے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت پارٹی رہنمائوں کے کام نہ کرنے کا حکم دیدیا ہے بتایاگیا ہے کہ حمزہ شہباز شریف نے پنجاب کی بیورو کریسی کو مبینہ طور پر ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی جو ن لیگ کو چھوڑ چکے ہیں ان کے کام نہ کئے جائیں اور انہیں مختلف طریقے سے ٹرخا دیا جائے۔