Live Updates

محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے موسم سرما کیلئے نیا ٹائم ٹیبل منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو بھیج دیا

اسکولوں میں نئے اوقات کار صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے ہوں گے، سکولوں میں ہفتے کی چھٹی برقرار رہے گی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 اکتوبر 2025 19:51

محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے موسم سرما کیلئے نیا ٹائم ٹیبل منظوری کیلئے ..
لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 18 اکتوبر 2025ء) محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے موسم سرما کیلئے اسکولوں کا نیا ٹائم ٹیبل منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو بھیج دیا ہے، جس کے تحت اسکولوں میں ٹائمنگ صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا کے مطابق محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے اسکولوں کے لئے موسم سرما کے اوقات کار میں تبدیلی کا تجویز کردہ پلان وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیج دیا ہے، وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد سکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا، نئے اوقات کار 20 اکتوبر سے نافذالعمل ہوں گے اور مارچ 2026 تک نافذ رہیں گے۔

تجویز کردہ پلان میں سکولوں میں ہفتہ کی چھٹی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی، ہفتے کی چھٹی کو برقرار رکھا گیا ہے۔ بوائز اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 8:45 بجے سے دوپہر 2:45 بجے تک ہوں گے اور جمعہ کے روز چھٹی ٹائم 12:30 بجے ہوگا۔ گرلز اسکول صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک ہوں گے اور جمعہ کے روز 12:15 بجے چھٹی ہوگی، ڈبل شفٹ بوائز اسکولوں میں پہلی شفٹ پیر سے جمعرات تک ٹائمنگ 8:45 بجے سے دوپہر 12:45 بجے تک ہوگی۔ جمعہ کے روز چھٹی ٹائم 12:30 بجے ہوگا۔
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات