
وفاقی حکومت اگر کراچی میں ترقیاتی کام کرانا چاہتی ہے تو ہمیں خوشی ہوگی
حکومت جو بھی کام کرے وہ اٹھارویں ترمیم کے مطابق کرے، وزیراعظم سے ملاقات کی تفصیلات کو سی ای سی اجلاس میں رکھیں گے، غزہ کی صورتحال پر پیشرفت بڑی کامیابی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 18 اکتوبر 2025
20:04

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ خودکش حملہ اس وقت کیا گیا جب شہید محترمہ بینظیر بھٹو وطن واپس آئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ دہشتگرد حملہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو، پی پی پی، (اور اس کے ساتھ ساتھ) اس ملک اور وفاق کے خلاف سازش تھی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو عوام کی آواز اور امید تھیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد حملے کے باوجود شہید محترمہ بینظیر بھٹو اُن دہشتگردوں سے، ان انتھاپسندوں سے، ان کے سہولتکاروں سے نہیں ڈریں۔ وہ جُھکی نہیں، وہ پیچھے نہیں ہٹیں، اپنی جدوجہد جاری رکھی، اور 27 دسمبر 2027 کو شہید ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو، اُنکے فلسفے کو، اور اُنکی سیاست کو آگے لے کر چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا آج اجلاس ہو رہا ہے، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ملک کے ساتھ جو ابھی معاملات چل رہے، ان پر غور و خوض کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم میاں شہباز شریف سے اُن کی ہونے والی حالیہ میٹنگ کی تفصیلات بھی اپنی جماعت کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے سامنے رکھیں گے۔ صحافی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اگر وفاقی حکومت کراچی میں ترقیاتی کام کرنا چاہتی ہے تو یہ اُن کے لیے باعثِ مسرت ہوگا، لیکن وہ جو بھی کام کریں وہ آئینی طریقے اور اٹھارویں ترمیم کے مطابق کریں۔ غزہ کی صورتحال کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اِس وقت جو پیشرفت ہوئی ہے، وہ بڑی کامیابی ہے۔ اُن کے خدشات برقرار ہیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ بہتری کی بھی امید رکھتے ہیں۔ دریں اثناء، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یادگارِ سانحہ کارساز پر پھول رکھے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھڑو، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، پارٹی رہنما، صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی کے ساتھ ساتھ جیالے بھی بڑی تعداد موجود تھے۔
مزید اہم خبریں
-
پنجاب حکومت نے گندم کی سپلائی بند کردی جس سے خیبرپختونخواہ میں آٹا 300 روپے تک مہنگا ہوگیا
-
وفاقی حکومت اگر کراچی میں ترقیاتی کام کرانا چاہتی ہے تو ہمیں خوشی ہوگی
-
چھاتی کے سرطان کے مکمل خاتمہ کیلئے تعاون،ہم آہنگی اور جامع حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف
-
محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے موسم سرما کیلئے نیا ٹائم ٹیبل منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو بھیج دیا
-
عسکریت پسند ’گل بہادر گروپ‘ جو کبھی ’گڈ طالبان‘ شمار کیا جاتا تھا
-
وزیراعلیٰ سندھ کا سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت
-
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے ملاقات
-
وزیراعلیٰ سندھ کا کیٹی بندر اور شاہ بندر میں منی فِش ہاربرز قائم کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی تاریخ رقم کی ، ملکی معیشت کے تمام اشاریے مثبت ہیں ، ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کی سیاسی رہنمائوں سے گفتگو
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی قیادت میں عوام کو صحت کی عالمی معیارکی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، خواجہ عمران نذیر
-
ملک میں فی تولہ سونا مسلسل مہنگا ہونے کے بعد ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
ڈرائیورلیس ٹیکسیاں اگلے برس لندن میں بھی، ویمو کا منصوبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.