جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ ، پشاو رسمیت صوبے بھر میں ججز کالونی کی سیکورٹی مزید سخت

منگل اپریل 20:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے بعد پشاو رسمیت صوبے بھر میں ججز کالونی کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے محکمہ داخلہ اور خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے پشاور ججز کالونی سیکورٹی کے لئے مزید سخت ترین اقدامات کر دیئے ہیں ججز کالونی کے داخلی او رخارجی راستے پر ذرائع کے مطابق مزید نفری بھی تعینات کر دی گئی ہیں جبکہ گشت میں بھی اضافہ کردیاگیاہے پشاور کے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی ججز کالونی کی سیکورٹی مزید سخت کی گئی ہے وزارت داخلہ کے احکامات کی روشنی میں خیبر پختونخوا حکومت نے اس حوالے سے اہم ترین اقدامات شروع کر دیئے ہیں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد صوبے بھر میں عدالتوں کی سیکورٹی بھی مزید سخت کردی گئی ہی

متعلقہ عنوان :