پنجاب بھر میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ا اعلیٰ سطحی اجلاس انعقاد

منگل 17 اپریل 2018 20:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) پنجاب بھر میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اس اجلاس میں آئی جی پولیس پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز ایڈیشنل آئی جی پولیس پنجاب ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی اجلاس میں صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس کے ایجنڈے میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر ہونے والی فائرنگ کے حوالے سے تحقیقات شامل تھیں ۔

متعلقہ عنوان :