
آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل ،احمد چیمہ سمیت چاروں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 26 اپریل تک مزید توسیع
نیب کی جانب سے احمد چیمہ ، شاہد شفیق سمیت چاروں ملزمان کو سخت سکیورٹی میں احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا نیب نے احد چیمہ کیخلاف تحقیقات کا دائرہ مزید بڑھا دیا ، بطور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن لیپ ٹاپ اسکیم سے متعلق بھی تحقیقات شروع کر دیں
منگل 17 اپریل 2018 21:18

(جاری ہے)
لہٰذا ملزمان کا 15روز کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے بتایا گیا کہ دوران تفتیش احمد چیمہ کے مزید اثاثے بھی سامنے آئے ہیں جس پر اثاثے بنانے کا ایک نیا کیس بھی بنایا گیا ہے جس میں تفتیش کے لئے ریمانڈ دیا جائے۔
احمد چیمہ کے وکیل نے مزید ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً دو ماہ گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک کوئی چیز سامنے نہیں آئی ،نیب کی جانب سے صرف چھوٹی موٹی چیزیں نکال کر ریمانڈ مانگا جا رہا ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ مزید ریمانڈ نہ دیا جائے ۔وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد احمد چیمہ نے بھی استدعا کی کہ مزید ریمانڈ نہ دیا جائے کیونکہ 57روز سے نیب کی تحویل میں ہوں اور مجھے ذہنی دبائو میں رکھا ہوا ہے ،جو کچھ بھی مانگا گیا وہ فراہم کر دیا لیکن اس کے باوجود نیا کیس نکال کر میری پوری فیملی کو تنگ کیا جا رہا ہے ۔احتساب عدالت نے آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں چاروں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کرتے ہوئے نیب کو 26اپریل تک جسمانی ریمانڈ دیدیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈی جی احد چیمہ کے خلاف لیپ ٹاپ اسکیم سے متعلق بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔نیب نے احد چیمہ کو 21 فروری کو آشیانہ ہائوسنگ اسکیم کی اراضی میں خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد سے وہ اب تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب نے احد چیمہ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید بڑھاتے ہوئے ان کی بطور سیکریٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن لیپ ٹاپ اسکیم سے متعلق بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کے خلاف لیپ ٹاپس مہنگے داموں خریدنے کا الزام ہے، نیب لاہور نے الزامات کی تصدیق کے لیے متعلقہ محکموں سے ریکارڈ طلب کرلیا جس میں احد چیمہ کے دور میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تعداد کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
شرح سود کو 11فیصد پر برقرار رکھنا مانیٹری پالیسی کا غلط فیصلہ ہے‘ گوہر اعجاز
-
گورو نانک برسی، بھارت نے سکھ یاتریوں کو آنے کی اجازت نہ دی
-
پاگل کتے کے کاٹنے سے لاحق ہونے والی بیماری بائولے پن سے آگاہی کا عالمی دن 28 ستمبرکومنایا جائیگا
-
تھانہ گلبرگ پولیس کی کارروائیاں، جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار
-
عمران خان ڈیل نہیں کریں گے ، سراٹھا کرواپس آئیں گے‘ سلمان اکرم
-
کراچی‘ شادی والے دن لاپتا ہونے والا دلہا گھر آگیا، اہلخانہ نے کیا بتایا
-
زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے‘ مریم نواز
-
سعودی عرب، اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
-
قائمہ کمیٹی : گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف
-
مظفرگڑھ،سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، سارا امدادی سامان لے گئے
-
مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی کی قرارداد جمع کرادی
-
خیبرپختونخوا میں چائے کی پیداوار کو تجارتی بنیادوں پر فروغ کیلئے اہم اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.