سکھر، مسلم لیگ ف رہنمائوں صوبائی وزیر اطلاعات کی جانب سے پیر پگارا اور انکے اہل خانہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کی مذمت

سید ناصر حسین شاہ کے عمل سے حروں ، فقیروں ، عقیدت مندوں سمیت ف لیگ کے کارکنان کو ٹھس پہنچی ہے، فقیر عنایت برڑو اور بچل مہر نے مشترکہ پریس کانفرنس

منگل اپریل 21:22

سکھر، مسلم لیگ ف رہنمائوں صوبائی وزیر اطلاعات کی جانب سے پیر پگارا ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیگ کے رہنمائوں فقیر عنایت برڑو اور بچل مہر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے حروں کے روحانی پیشوا ، فنکشنل لیگ کے سربراہ سائیں پیر پگارا اور انکے اہل خانہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے عمل کی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہا کہ سید ناصر شاہ ایسے عمل کرنے سے اپنی سیاسی ساکھ کھو چکے ہیں لگتا ہے وہ اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر اچھے برے کی تمیز کھو رہے ہیں سید زات کو ایسے حرکات و عمل ذیب نہیں دیتا ان کے عمل سے حروں ، فقیروں ، عقیدت مندوں سمیت ف لیگ کے کارکنان کو ٹھس پہنچی ہے انہیں فوری طور پر سائیں پیر پگارا سے معافی مانگنے چاہئے بصورت دیگر ہزاروں نہیں لاکھوں نہیں کروڑوں مریدین سراپا احتجاج بن جائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوسائٹی میں بچل مہر کی رہائش گا ہ پر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سید ناصر حسین شاہ کے کردار سے سکھر اور روہڑی کا ہر باشندہ واقف ہے اگر ہم نے بیانات دینے شروع کئے تو ناصر حسین شاہ کو سر چھپانے کی بھی جگہ نہیں ملے گی سید ناصر حسین شاہ آج بھی ہمارے دودھ کے پیسوں کا مقروض ہے پی پی نے ہمیشہ عوام کو دھوکہ دیا ہے سندھ کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے پی پی حکمرانوں نے سندھ اور سندھ میں بسنے والے لوگوں کو کسی قسم کا ریلیف فراہم نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے سندھ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے انشاء اللہ ف لیگ اپنے اتحاد اور عوام کی طاقت سے 2018کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب حاصل کرکے عوام کی بے لوث خدمت کریگی ۔

متعلقہ عنوان :