سکھ یاتریوں نے بھارتی سفارتکاروں کو جنم استھان ننکانہ صاحب میں آنے سے روک دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 17 اپریل 2018 21:39

سکھ یاتریوں نے بھارتی سفارتکاروں کو جنم استھان ننکانہ صاحب میں آنے ..
ننکانہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 17اپریل 2018ء ):سکھ یاتریوں نے بھارتی سفارتکاروں کو جنم استھان ننکانہ صاحب میں آنے سے روک دیا۔سکھ یاتریوں نے یہ اقدام بھارت میں گورو نانک پر بننے والی متنازعہ فلم کے جواب میں احتجاج کے طور پر اٹھایا۔تفصیلات کے مطابق بھارت سے 3 ہزار سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پاکستان پہنچ چکے ہیں جہاں وہ ننکانہ صاحب میں گورونانک کے جنم دن کے موقع پر مخصوص تقاریب میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

سکھ یاتریوں نے بھارتی سفارتکاروں کو جنم استھان ننکانہ صاحب میں آنے سے روک دیا۔بیساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن منانے پاکستان آئے ہوئے بھارتی سکھ یاتریوں نے بھارت میں گورونانک دیوجی کی زندگی پربنائی جانیوالی متنازعہ فلم کیخلاف احتجاج کے طورپر بھارتی سفارتخانے کے عملے کو جنم استھان ننکانہ صاحب میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔اس موقع پر یاتریوں کے وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس فلم کے باعث پوری دنیا کے سکھوں میں غم و غصے کی لہر موجود ہے جبکہ اس فلم کے پیشکار کو بھی سکھ مذہب سے خارج کیا جا چکا ہے۔