مریدکے ‘سیکھم نہر سے ‘25 سالہ خاتون کی لاش برآمد

منگل 17 اپریل 2018 22:51

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) مریدکے کے قریب سیکھم نہر سے نا معلوم 25 سالہ خاتون لاش برآمد ، پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پولیس کو سیکھم نہر شیخوپورہ روڈ مریدکے سے ایک 25 سالہ خاتون کی نعش ملی جس کو قبضے میں لیکر پوسمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔اوراس کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ۔