حکومت سندھ صوبائی اسمبلی کی قرارداد کے مطابق سکھر یونیورسٹی کے قیام کا وعدہ پورا کرے، بانی آل سکھر اسمال ٹریڈرز

بدھ 18 اپریل 2018 08:50

سکھر۔17اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ صوبائی اسمبلی کی قرارداد کے مطابق سکھر یونیورسٹی کے قیام کا وعدہ پورا کرے۔ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر ایجوکیشنل نیٹ ورکس فائونڈیشن کے جنرل سیکریٹری حاجی تسنیم احمد کی قیادت میں ملاقات کیلئے آنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محمد عادل ایڈووکیٹ، انجینئر نجم شیخ، ڈاکٹر غلام مصطفیٰ ، پروفیسر اطہر علی خان، آغا تابش خان،ر اشد علی اور دیگر بھی موجود تھے۔ وفد نے انہیں سکھر ایجوکیشنل نیٹورک فائونڈتیشن کی جانب سے سکھر یونیورسٹی کے قیام کیلئے گزشتہ 8 سال سے کی جانیوالی کوششدوں دستخطی مہم، شعور و آگہی تحریک فروغ تعلیم کیلئے جدوجہد سے آگاہ کیا جس پر حاجی محمد ہارون میمن سکھر ایجوکیشنل نیٹ ورک فائونڈیشن کی طویل جدوجہد کی تعریف کی اور ان کی انتھک محنت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ کو سکھر یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے یاد دہانی کا مراسلہ ارسال کیا جائیگا اور سکھر یونیورسٹی کے قیام کیلئے بھرپور ساتھ دینگے۔