لاڑکانہ پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

بدھ 18 اپریل 2018 08:50

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث اشتہاریوں اور روپوش سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وارث ڈنو ماچھی پولیس نے مطلوب ملزم اسماعیل ابڑو کو پسٹل اور گولیوں سمیت، سچل پولیس نے ملزم شہزاد ٹگڑ کو ایک کلو آدھا پاؤ چرس سمیت، عاقل پولیس نے ملزم ستار جتوئی کو آدھا کلو چرس سمیت، ملزم آچر ڈیتھو کو پاؤ چرس سمیت، حیدری پولیس نے ملزم سکندر جتوئی کو ہیروئن سمیت، رتوڈیرو پولیس نے اشتہاری ملزم ہمت جلبانی اور اللہ آباد پولیس نے روپوش ملزم مجید سیال کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :