اسلام آباد کے 20 تھانوں کے محرر تبدیل کرنے کے احکامات جاری

بدھ 18 اپریل 2018 08:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الرحمن بگوی نے 20 تھانوں کے محرر کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیے اور پروبیشنر اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو تعینات کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجف محی الدین کو تھانہ آبپارہ، ندیم مغل کو بنی گالہ،آغا یاسر نواز بھارہ کہو،نوازش علی خان کو گولڑہ ,محمد سلیم رضا انڈسٹریل ایریا, شہزاد مسیح کوکراچی کمپنی, حاکم علی کو کھنہ, عمران افضل رائے کو کوھسار, جمشید احمد کو کرال, عرفان عباس کو لوھی بھیر, فرخ حبیب کو مارگلہ ,محمد عمران نذیر کو نیلور ،عرفان اللہ خاں کو تھانہ نون، اشتیاق حسین شاہ کورمنا ،عدیل شوکت کوسبزی منڈی، داود صابر کو سیکرٹریٹ، شفقت اللہ خاں کوشہزاد ٹاون، عظمت حیات کو شالیمار، ملک دانش فاروق کو شمس کالونی اور ذوالفقار علی کو تھانہ سھالہ تعینات کر دیا۔