حکومت گلگت بلتستان کی قدرتی خوبصورتی کو ہر سطح پر اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے ‘ڈاکٹر کاظم نیاز

بدھ 18 اپریل 2018 12:27

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے محکمہ سیاحت اور انتظامیہ کے آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ دنیا کے آٹھواں عجوبہ اور دنیا کی بلند ترین شاہراہ پر منعقد کی جانے والی سائیکل ریلی خنجراب دی ٹور کو کامیاب بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ خیر سگالی، اخوت اور محبت کے جو مناظر گلگت بلتستان سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ اور گلگت بلتستان والی بال لیگ کے دوران دیکھنے کو ملے وہ انتہائی متاثر کن ہیں‘وہ گلگت بلتستان سپر لیگ کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسران میں شیلڈ اور سرٹیفیکٹ تقسیم کرنے کے بعد ان سے گفتگو کر رہے تھے‘ انھوں نے کہا کہ حکومت پر عزم ہے کہ گلگت بلتستان کی قدرتی خوبصورتی کو ہر سطح پہ اجاگر کیا جائے اور انھوں نے اس سلسلے میں کی جانے والی کاوشوں پر محکمہ سیاحت اور سیکرٹری سیاحت وقار علی خان کی کارکردگی کو سراہا کہ انھوں نے سرفرنگہ کار ریلی سے لے کر گلگت بلتستان والی بال لیگ تک جس طرح محنت سے کام کیا ہے اس کے بہترین نتائج برآمد ہوئے ہیں۔