پاکستان کے سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کی44ویں برسی کل منائی جائے گی

بدھ 18 اپریل 2018 12:36

پاکستان کے سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کی44ویں برسی کل منائی جائے گی
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان کے سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کی44ویں برسی کل 19اپریل جمعرات کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایوب خان14مئی 1907ء کو ہری پور ہزارہ میں پیدا ہوئے وہ پاکستانی فوج کے سب سے کم عمر اور سب سے زیادہ رینکس حاصل کرنے والے فوجی ہیںانہوں نے جنگ عظیم دوم میں بطور کپتان حصہ لیاقیام پاکستان کے بعد1948ء میں انہیں مشرقی پاکستان میںپاکستانی فوج کا سربراہ بنایا گیا آپ محمد علی بوگرہ کے دور میں وزیر دفاع کے فرائض انجام دیتے رہے ۔سال1958ء کے مارشل لاء میں ایوب خان کو چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر بنایا گیابعد میں وہ صدر پاکستان بنے وہ1958سے لے کر 1969ء تک پاکستان کے صدر رہے وہ19اپریل1974ء کو 66برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :