سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں سے 2030ء تک ملک میں ملازمت کے 7لاکھ مواقع فراہم ہوں گے، منصوبہ بندی کمیش

بدھ اپریل 12:36

سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں سے 2030ء تک ملک میں ملازمت کے 7لاکھ مواقع فراہم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) منصوبے سے ملک میں روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ہوں گے۔ منصوبہ بندی کمیشن کے ذرائع کے مطابق سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں سے 2015ء سے لے کر 2030ء تک ملک میں 7لاکھ کے قریب براہ راست ملازمت کے مواقع فراہم ہوں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ اس وقت سی پیک کے مختلف منصوبوں میں 30ہزار کے قریب پاکستانی انجینئرز اور ورکرز کو براہ راست ملازمتوں کے مواقع حاصل ہوئے ہیں جبکہ چینی ورکروںکارکنوں کی تعداد 8 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ان منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں بیروزگاری میں نمایاں کمی آئے گی۔ افرادی قوت میں اضافہ ہو گا جبکہ ورکروں کو ہنر سیکھنے کے بھی لاتعداد مواقع دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :