ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں دوماہ کےد وران 43فیصداضافہ ریکارڈ

جمعہ 12 ستمبر 2025 12:25

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں   دوماہ  کےد وران 43فیصداضافہ ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 43فیصد اضافہ ر یکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ملک میں گاڑیوں کے 301498یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 43فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں گاڑیوں کے 211252یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ اگست میں ملک میں 163775یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جوجولائی کے 137699یونٹس کے مقابلہ میں 19فیصدزیادہ اورگزشتہ سال اگست کے 115903یونٹس کے مقابلہ میں 41فیصدزیادہ ہے۔ مالی سال کے پہلے دوماہ میں 17127یونٹس موٹرکاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 12274یونٹس کے مقابلہ میں 40فیصدزیادہ ہے۔

(جاری ہے)

اگست میں کاروں کے 10016یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال اگست کے 6417یونٹس کے مقابلہ میں 56فیصدزیادہ ہے۔مالی سال کے پہلے دوماہ میں ایل سی ویز،وینزاورجیپوں کے 7901یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5014یونٹس کے مقابلہ میں 58فیصدزیادہ ہے۔مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں بسوں کے 127اورٹرکوں کے 913یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں بالترتیب 19اور83فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں بسوں کے 107یونٹس اورٹرکوں کے 500یونٹس کی فروخت ہوئی تھی،مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ٹریکٹرز کی فروخت میں کمی کارحجان رہا، اس عرصہ میں ملک میں ٹریکٹرز کے 2191یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4120یونٹس کے مقابلہ میں 47فیصدکم ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں 266962یونٹس موٹرسائیکلز کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 184230یونٹس کے مقابلہ میں 45فیصدزیادہ ہے۔مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں 65یونٹس الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں انڈس موٹرز کی گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر78فیصد،پاک سوزوکی لمیٹڈ33فیصد، ہنڈااطلس کمپنی24فیصد اور سازگار انجینئرنگ کمپنی کی گاڑیوں کی فروخت 20فیصداضافہ ہواہے۔