پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان جاری، کے ایس ای 100انڈیکس 445.03پوائنٹ اضافے کے ساتھ157465.82پوائنٹس پرپہنچ گیا

جمعرات 11 ستمبر 2025 14:21

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان جاری، کے ایس ای 100انڈیکس 445.03پوائنٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کومسلسل چوتھے روز کاروبارمیں تیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 445.03پوائنٹ کے اضافے کے بعد157465.82پوائنٹس پرپہنچ گیا جو نیاریکارڈہے۔

(جاری ہے)

کاروبارکے آغاز پرہی مارکیٹ میں تیزی رہی، ورلڈ کال ٹیلی کام،کے الیکٹرک،لوٹے کیمکلز،سوئی سدرن اورفرسٹ نیشل ایکویٹیز کے حصص میں زیادہ دلچسپی دیکھنے میں آئی۔دن بارہ بجے تک مارکیٹ میں مجموعی طورپر490809234حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 21.41ارب روپے ریکارڈکی گئی۔کے ایس ای 30انڈیکس 57.28 پوائنٹ اضافے کے بعد48137.69 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 15.28پوائنٹ کمی کے بعد230735.28 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔\932