فرانسیسی عدالت نے جہاد نامی بچے کا نام تبدیل کرکے جاہد رکھ دیا

والدین جہاد کی بجائے کوئی بھی دوسرا نام منتخب کرسکتے ہیں،عدالت کاتحریری حکم جاری

بدھ 18 اپریل 2018 12:44

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) فرانس کی ایک عدالت نے جہاد نامی بچے کا نام تبدیل کرکے جاہد رکھ دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانسیسی عدالت نے والدین کو اپنے بچے کا نام جہاد رکھنے پر پابندی لگاتے ہوئے اسے تبدیل کرنے کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم میں کہا گیاکہ والدین جہاد کی بجائے کوئی بھی دوسرا نام منتخب کرسکتے ہیں۔جنوب مغربی شہر ٹولوس کی عدالت نے اپنے فیصلے میں فوری طور پر پیدائشی سرٹیفکیٹ سے بچے کا نام جہاد تبدیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سرٹیفکیٹ میں درج نام کے پہلے لفظ جاہدکو اصلی نام کے طور پر رکھنے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ عنوان :