سلمان خان نے فلم ’’ریس تھری‘‘کے لئے اپنے لکھے گئے گانے پر کام شروع کر دیا

بدھ 18 اپریل 2018 12:56

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) بالی وڈا داکار سلمان خان نے فلم ’’ریس تھری‘‘کے لئے اپنے لکھے گئے گانے پر کام شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان نے اداکاری، گلوکاری اور مصوری کے بعد اب گانے بھی لکھنا شروع کر دیئے، انہوں نے فلم ’’ریس تھری‘‘کے لئے اپنے لکھے گئے گانے پر کام شروع کر دیا ہے جس میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اورلولیا ونٹر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ سلمان خان کا کہنا ہے کہ انہیں گانے کا بے صبری سے انتطار ہے۔ فلم کی کاسٹ میں سلمان خان، جیکولین فرنینڈس، ڈیزی شا، انیل کپور اور ثاقب سلیم شامل ہیں ۔ فلم کے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا ہیں، فلم15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :