آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن بٹگرام کے زیراہتمام اساتذہ تنظیموں کا مطالبات کیلئے مشترکہ احتجاجی مظاہرہ

بدھ 18 اپریل 2018 13:50

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن بٹگرام کے زیراہتمام اساتذہ تنظیموں نے مطالبات کیلئے مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا، ضلع بھر کے اساتذہ کرام نے احتجاجی مظاہرہ میں بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین ایٹا کے ضلعی صدر ہاشم خان، صوبائی نائب صدر اختر نواز خان، وحدت اساتذہ کے ضلعی صدر محمد صدیق، ایس ایس ٹیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شاہد علی، کوالیفائیڈ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن بٹگرام کے ضلعی صدر جاوید اقبال پشورہ، اپنا کے سیکرٹری جنرل نیاز صابر اور متحدہ محاذ کے جنرل سیکرٹری محمد فیاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے اساتذہ کو دیوار سے لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، موجودہ حکومت اپنے وعدے کے عین مطابق ہمارے مطالبات فوری طور پر حل کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہمارے درجہ ذیل مطالبات ٹائم سکیل کا دورانیہ آٹھ سال بالکل نامنظور سمیت سروس سٹرکچر کو بحال رکھا جائے، سکول بیسڈ پالیسی کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیم کو بیرونی تسلط سے آزاد کیا جائے۔