ڈپٹی کمشنر مانسہرہ محمد زبیر خان نے چارج سنبھالنے کے بعد گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا

بدھ 18 اپریل 2018 13:54

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر مانسہرہ محمد زبیر خان نے چارج سنبھالنے کے بعد گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

اے سی بفہ پکھل ارشد خان نے بدھ کو شنکیاری بازار کا دورہ کیا اور اس دوران مختلف تاجروں نے اشیاء خوردونوش کے نرخ چیک کئے اور گراں فروشی کرنے سمیت ناغہ کے دن گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کو ہزاروں روپے جرمانہ عائد کیا۔ انہوں نے تاجروں کو خبردار کیا کہ وہ گراں فروشی سے باز آئیں بصورت دیگر ان کے خلاف جرمانوں کے علاوہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔