مسلم لیگ(ن) ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ، میاں سید بادشاہ

بدھ 18 اپریل 2018 13:54

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں سید بادشاہ نی77 پی کے کے ٹکٹ کیلئے مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹریٹ میں کاغذات جمع کرادیئے ۔اس موقع پر میاں سید بادشاہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ 2018ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائی گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے مشیر وخبرپختونخوا مسلم لیگ(ن) کے صدر انجینئر امیر مقام کی والہانہ قیادت کی وجہ سے مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے ‘انہوں نے کہاکہ میں نے حلقہ -77 پی کے سے جو کہ پہلے -2 پی کے پشاور تھا 2013ء کے الیکشن میں پارٹی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑچکاہوں اب میں نے 2018ء میں ایک بار پھر پارٹی ٹکٹ کیلئے کاغذات جمع کروائے ہیں مجھے یقین ہے کہ قائدین مجھ پر ایک بار پھر اعتماد کریںگے اور مجھے امیدوار نامزد کریںگے۔