ترہانہ آبادی کے قریب غیرقانونی بلاسٹنگ کے خلاف مکینوں کا شدید احتجاج

بدھ 18 اپریل 2018 14:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ترہانہ آبادی کے قریب غیرقانونی بلاسٹنگ کے خلاف مکینوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔ ویلج نائب ناظم ملک امتیاز نے ا س حوالہ سے وفد کے ہمراہ صحافیوں کو بتایا کہ اورنگزیب مائننگ کارپوریشن کی جانب سے جاری غیرقانونی بلاسٹنگ سے قیمتی جانوں کی ضیاع کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ معدنیات افسران اور ضلعی انتظامیہ کو متعدد مرتبہ تحریری درخواستیں دینے کے باوجود شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔

بلاسٹنگ سے متعدد گھروں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں جبکہ سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ دھماکوں اور گرد کے باعث تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔ علاقہ مکینوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ، کمشنر ہزارہ اور ڈی آئی جی ہزارہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اورنگزیب مائننگ کارپوریشن کے مالکان کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے بلاسٹنگ روکنے کیلئے فوری ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :