نشہ کی لعنت نوجوانوں کو دیمک کی طرح نگل رہی ہے ، مسز ندیم محبوب

بدھ 18 اپریل 2018 15:13

سرگودھا۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)بیگم کمشنر سرگودہا ڈویژن مسز ندیم محبوب نے کہا ہے کہ نشہ ایک لعنت اور سماجی برائی ہے جو معاشرے کے نوجوانوں کو دیمک کی طرح نگل رہاہے اور ملک کی بنیادوں کو کھوکھلاکر رہاہے ۔ نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانے کیلئے معاشرے کے باشعور طبقہ کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے آگے بڑھنا چاہیے۔

نوجوان خواتین بھی ہمارا مستقبل ہیں ۔ انہیں منشیات کی تباہی سے محفوظ بنا کر ہی ہم ملک کو خوشحال اور مستحکم مستقبل دے سکتے ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین چاندی چوک میں’’ منشیات سے انکار زندگی سے پیار ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے بطو رمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرنسپل ادارہ راشدہ منیر ‘ وائس پرنسپل رفعت جہانگیر ‘ پروفسیر ز ‘شعبہ سماجیات ونفسیات ودیگر شعبوں کی طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

بیگم کمشنر نے کہا کہ معاشرے میں بڑھتی خود غرضی ‘ حرص ولالچ نے انسانیت کے دشمن پیدا کئے ہیں ۔ وہ اس سوچ سے عاری ہیں کہ ان کی سماج دشمنی ان کے اپنے گھر کو بھی جلا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ انسانیت کے دشمن کسی رورعایت کے مستحق نہیں ۔ ا نہیں آہنی ہاتھوں سے کچلنے کی ضرورت ہے جو ہماری قوم کے نوجوانوں میں نشے کا زیر انڈیل رہے ہیں ۔انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طالبات کو نشے کے انسانی صحت پر مضراثرات اور معاشرتی تباہی کے بارے میں روشناس کروائیں تاکہ نوجوان نسل اس برائی سے بچ سکے۔

انہوں نے معاشرے کے باشعور طبقہ ‘ حکومتی مشینری او رسیکورٹی اداروں پر زور دیاکہ وہ منشیات فروشی کے بڑے ناسور وں کو ختم کریں او رمعاشرے میں منشیات کی لعنت سے آگاہی کے پروگرام منعقد کروائیں ۔ انہوں نے منشیات کے عادی افراد کی بحالی مراکز تک رسائی کیلئے راہنمائی کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ اس طرح بہت سی خطرات میںمبتلا زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکتاہے ۔ طالبات نے سیمینار سے متعلق ٹیبلو پیش کئے ۔