گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں تعلیم کی اہمیت کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد

بدھ 18 اپریل 2018 15:13

چیچہ وطنی۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول18/11-L میں تعلیم کی اہمیت کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فرحانہ کوثر اعوان نے کہا کہ علم ایک ایسا زیور ہے جو ملکی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتاہے،تعلیم کے ذریعے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں ،جس قوم میں تعلیم کے حصول کا جذبہ جتنا زیادہ ہوتا ہے وہ اتنی جلدی ترقی کرتی ہے، انہوں نے کہا تعلیم کسی بھی معاشرے کیلئے روح کی حیثیت رکھتی ہے اور ترقی یافتہ قومیں تعلیم کی بدولت ہی پہچانی جاتی ہیں، تمام ٹیچرز کو چاہئے کہ وہ محنت ، لگن ، ایمانداری ، دیانتداری اور پوری توجہ کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دیں ، والدین کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت اس خوبصورت انداز سے کریں کہ وہ بڑے ہو کر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں،اساتذہ کرام طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے ہمہ وقت حاضر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :