جی سی یونیورسٹی کے زیراہتمام وساکھی میلہ منگل کو نیو کیمپس میں منعقد ہوگا

بدھ 18 اپریل 2018 15:13

فیصل آباد۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)جی سی یونیورسٹی فیصل ۱ٓباد کے زیراہتمام وساکھی میلہ 24 اپریل بروزمنگل کو نیو کیمپس جی سی یونیورسٹی جھنگ روڈ فیصل ۱ٓباد میں منعقد ہوگاجس کے شاندار انعقاد کیلئے بھرپور تیاریوں کا ۱ٓغاز کردیا گیا ہے اور مختلف انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں جس نے میلہ کی مناسبت سے سٹالز لگانے اور دیگر ثقافتی پروگرامات کے انعقاد کیلئے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایا کہ وساکھی میلہ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ہوں گے جبکہ اس موقع پر اہم سیاسی، انتظامی، صنعتی، کاروباری، ثقافتی شخصیات بھی موجود ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ وساکھی میلہ کے انعقاد کے ضمن میںطلبا و طالبات کا جوش و خروش بھی دیدنی ہے۔