نسٹ کے محقق نے پانی صاف کرنے اور توانائی پیدا کرنے والا نیا نظام تیار کر لیا

پیر 15 ستمبر 2025 13:09

نسٹ کے محقق نے پانی صاف کرنے اور توانائی پیدا کرنے والا نیا نظام تیار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے محقق ڈاکٹر ذیشان نے ایک جدید "فوٹوسنتھیٹک مائیکروبیل ڈیسالینیشن سیل" نظام تیار کیا ہے جو بیک وقت گندے پانی کو صاف کرتا ہے، نمکین پانی کو قابلِ استعمال بناتا ہے اور توانائی بھی پیدا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس منفرد نظام میں خاص اقسام کی الجی (Algae) کو بطور قدرتی کیٹالسٹ استعمال کیا گیا جس کی مدد سے 276 ملی وولٹ بجلی حاصل کی گئی۔

تحقیق کے مطابق اس نظام سے 83 فیصد آلودگی ختم کی گئی جبکہ 27 فیصد پانی کو نمک سے پاک کیا گیا۔یہ کامیابی ماحول دوست، پائیدار پانی اور توانائی کے مسائل کا حل فراہم کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ تحقیق کو معروف بین الاقوامی جریدے اسپرینگر نیچر میں شائع کیا گیا ہے۔